روس یوکرین جنگ، سعودی عرب کی فریقین کو ثالثی کی پیشکش

4  مارچ‬‮  2022

سعودی عرب نے روس اور یوکرین کو تنازعات کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔ سعودی ولی عہد نے دونوں ممالک کو تنازعات کے پر امن اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے متعلق سعودی موقف سے آگاہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں ممالک کو تنازعات کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی صدر نے یوکرین تنازع کے پیش نظر سعودی ولی عہد کو ٹیلی فون کیا تھا، جس میں روسی صدر نے یوکرین میں فوجی کاروائی کے محرکات کے متعلق سعودی ولی عہد کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے روس یوکرین تنازع پر سعودی حکومت کے موقف کے متعلق روسی صدر کو آگاہ کیا، اور مسائل بات چیت کے ذیعے حل کرنے پر زور دیا۔

سعودی ولی عہد کی جانب سے ثالثی کی پیشکش پر روس اور یوکرین کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ بیلا روس کی سرحد پر روس اور یوکرین کے وفد کے مابین ہونے والے مذاکرات میں دونوں ممالک جنگ زدہ علاقوں سے عام شہریوں کو انخلاء کیلئے محفوظ روستہ فراہم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved