ابو ظہبی گولڈن ویزہ کے حامل افرادکیلئےخوشخبری،پر کشش مراعات کا اعلان

4  مارچ‬‮  2022

ابو ظہبی ریزیڈِنس آفس نے جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پرگولڈن ویزہ رکھنے والےافراد کیلئے بے شمارمراعات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  ابو ظہبی حکومت نے مختلف برانڈزکے ساتھ  گولڈن ویزہ کے حامل افراد کیلئے معاہدوں کا اعلان کیا ہے ،جس میں متحدہ امارات میں رہنے والے گولڈن ویزہ رکھنے والےافراد کیلئے گاڑیوں کی خریداری کی بکنگ میں ترجیح،انٹرنیشنل ہیلتھ انشورنس پلانز، ہوٹلوں میں قیام پرڈسکاؤنٹس،ریئل اسٹیٹس کےمنصوبوں پرڈسکاؤنٹس اور بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹس سے متعلق بہترین آفرز شامل کی گئیں ہیں۔

یاد رہے کہ اماراتی حکومت اپنے ملک میں باصلاحیت افراد کو گولڈن ویزہ جاری کرتی ہے جس کی بنیا د پرغیرملکی شہری پانچ سے دس سال تک متحدہ عرب عمارات میں قیام کے دوران پرکشش مراعات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved