صوبہ خیبر پختونخواہ میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
لکی مروت میں تھانہ صدر پولیس اسٹیشن کی موبائل معمول کی گشت پر تھی میانوالی روڈ پر واقع زین الدین فلنگ اسٹیشن کے قریب کہ وانڈا میر عالمی کے علاقے میں ان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں سٹی اسپتال لکی مروت منتقل کردی گئیں جہاں ان کی شناخت اے ایس آئی یعقوب خان، کانسٹیبل مستقیم پہاڑ خیل ،کانسٹیبل انعام عیسیٰ خیل اور ڈرائیور رحیم اللّه ناورخیل کے ناموں سے ہوئی۔ جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔
حملے کے بعد نامعلوم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، آرپی او، ڈی پی او سمیت پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پر موجود ہے اور علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
لکی مرو ت میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار شہید
27
اکتوبر 2021