ویڈیو،جنگ نہیں امن، روسی چینل کے ملازمین کا لائیو شو سے واک آؤٹ

5  مارچ‬‮  2022

روسی چینل کے ملازمین نے لائیو شیو کے دوران  استعفیٰ دے دیا، مؤقف اختیار کیا جنگ نہیں امن چاہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز روسی ٹیلی ویژن چینل(Tv Rain) نے  یوکرین پر حملے کی کوریج کے پیش نظر حکام کی طرف سے آپریشن بند کرنے کے حکم کے  بعد ٹرانسمیشن روک دی۔نیویارک ٹائمز کے مطابق، روس کے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹر نے رواں ہفتے کے  شروع میں ٹی وی رین کی نشریات کو معطل کردیا تھا جبکہ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چینل کے کچھ ملازمین پہلے ہی اپنی حفاظت کے خوف سے ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق روسی چینل ‘ٹی وی رین’ ( جو روس کے آخری آزاد خبر رساں اداروں میں سے ایک ہے )کے ملازمین نے یوٹیوب پر نشر ہونے والے آخری پروگرام میں’جنگ نہیں امن’ کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے اسٹوڈیو سے واک آؤٹ کیا۔دوسری جانب  برطانوی اخبار’ دی گارڈین’ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  روس کے میڈیا ہاؤسز پر یوکرین کے تنازع کو بیان کرنے کے لیے حملےیا جنگ جیسے الفاظ استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved