پشاور بم دھماکے بعد ملالہ یوسف زئی کا ردعمل سامنے آگیا

5  مارچ‬‮  2022

کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے پشاور حملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں جانی نقصان پر دل افسردہ ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ میری سپورٹ اور دُعائیں پشاور حملے کے متاثرین اور ان کے پیاروں کے ساتھ ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈروں کو شیعہ، ہزارہ، ہندو، عیسائی، پشتون اور بلوچ سمیت سب کے تحفظ کی ضمانت دینی چاہیے۔ ملالہ نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت تک کوئی امن نہیں پوگا جب تک کہ سب سے زیادہ کمزور طبقہ آزادانہ طور پر زندگی نہ گزارے اور عبادت نہ کرے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید اور 200سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔سیاہ لباس میں ملبوس بمبار نے پہلے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی پھر منبر کے سامنے آکر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا.

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved