دہشت گردی کی بڑی وجہ شدت پسندی ہے، فواد چوہدری

5  مارچ‬‮  2022

وفاقی ویر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے شدت پسندی کو دہشت گردی کی بڑی اور اہم وجہ قرار دے دیا ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں دہشت گردی کے حوالے سے بات کی ہے۔فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ شدت پسندی، دہشت گردی کی ایک بڑی وجہ ہے جسے دشمن ہتھیار بنالیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں شدت پسندی کیخلاف بڑے اقدامات کرنے میں پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے جبکہ منبر، اسکول اور تھانوں کے کردار ادا نہ کرنے کا نتیجہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست سے دہشت گردی ختم کرنے کے لئے شدت پسندی کو ختم کرنا ضروری ہے جس کے لئے بروقت اقدامات کرنے ضروری ہیں اور اس کیلئے اتفاق رائے چاہئیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران کوچہ رسالدار  میں خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 57 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 198ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved