اپوزیشن کے پاس پرانے ٹیپ ریکارڈر ہیں جس میں ریل پھنس چکی ہے، نمبر گیم گم ہو کر رہ گئی، حسان خاور

5  مارچ‬‮  2022

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ  اپوزیشن نمبر گیم کی بھول بھلیوں میں گم ہو کر رہ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لگتا ہے اپوزیشن کے پاس پرانے ٹیپ ریکارڈر ہیں جس میں ریل پھنس چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ٹیپ ریکارڈر سے بار بار 5 دن، 48 گھنٹے کی آوازیں دہرائی جا رہی ہیں، اپوزیشن 90 کی دہائی سے باہر نکلے اور اس فرسودہ ٹیپ ریکارڈر کا استعمال ترک کرے۔پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کے 48 گھنٹے انجام کو پہنچ چکے، بلاول کے 5 دن کے الٹی میٹم کا حشر نشر بھی ایسا ہی ہوگا۔

حسان خاور نے کہا کہ دشمن قوتیں ملک کے امن اور ترقی کے درپے ہیں، کھیلوں کے آباد ہوتے میدان ملک دشمن عناصر کو کھٹک رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے قوم کیساتھ ملکر بدترین دہشت گردی پر قابو پایا، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

حسان خاور نے مزید کہا کہ آج کے پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں، عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved