روس کا جوابی وار، ملک بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر پابندی عائد کردی

5  مارچ‬‮  2022

روس نے ملک بھر میں سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ فیس بک سمیت متعدد ایپلیکیشنز کو بلاک کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے فیس بک کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کے سبب کمپنی کی سروسز کو جمعہ شام 4 بجے سے بند کیا جس کے بعد لاکھوں افراد کی ایپس تک رسائی بند ہوگئی۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی نے 2020 اکتوبر سے رواں برس تک 26 بار خلاف ورزیاں کیں جس وجہ سے اس کی سروسز پر روس نے خود پابندی لگادی۔
اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ روسی حکام نے میٹا کے علاوہ ٹوئٹر پر بھی جزوی پابندی عائد کی ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف ڈس انفارمیشن اور نفرت انگیز پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جس کو روکنا بے حد ضروری تھا۔
یوکرین پر حملے کے بعد امریکہ اور یورپی یونین کی جانب روس پر متعدد پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ گوگل نے بھی روسی اداروں پر پابندیاں لگائی تھیں، اس کے علاوہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھی روس میں اپنی مصنوعات کی فروخت کو بند کردیا تھا اور سروسز بھی محدود کردی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved