روس کا یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان

5  مارچ‬‮  2022

روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول اور وولونواخا سے انسانی بنیادوں پر راہداریاں کھولنے کی اجازت دینے کے لیے جزوی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی بنیادوں پریوکرین کے 2 شہروں ماریوپل اوروولونواخا میں عارضی جنگ بندی کی جارہی ہے۔روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ماریوپل اوروولونواخا میں جنگ بندی کا مقصد شہریوں کوانخلا کی سہولت دینا ہے۔اس سلسلے میں یوکرینی حکام سے بات ہوگئی ہے۔ شہریوں کے انخلا کے دوران کسی قسم کی فوجی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ماریوپل کے میئر وادیم بوئیچنکو نے روسی فوجیوں کے حملے اور ناکہ بندی کے دوران انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب یوکرین فورسز کی طرف سے جنگ بندی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے اور اب تک یہ بات بھی واضح نہیں ہوسکی ہےکہ یہ جنگ بندی کتنی دیر کے لیے کی گئی ہے اور محفوظ راہداری کو کب تک کھلا رکھا جائے گا۔

گزشتہ دنوں روس اور یوکرین نے مذاکرات کے بعد عام شہریوں کے محفوظ انخلا کے لیے انسانی راہداری بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس میں روسی افواج نے زیادہ تر دارالحکومت کیف اور خارکیف شہر کو نشانہ بنایا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved