تمام اتحادی ڈٹ کرعمران خان کےساتھ کھڑے ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ

5  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حزب اختلاف عدم اعتماد کا وہ بچہ ہے جو کہیں کھو گیا ہے۔

فوادچوہدری نے صحافیوں سے بات کرتےہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ اتحادیوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے،تمام اتحادی ڈٹ کرعمران خان کےساتھ کھڑے ہیں۔ انھوں نےواضح کیا کہ جہانگیرترین کچھ دن لندن میں رہیں گے اور وہ پاکستان نہیں آرہےہیں،سیاست کے حوالے سے جہانگیر ترین سے کوئی بات نہیں کی ہے

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی عوامی مارچ  میچ ختم ہونے کے بعد راولپنڈی  آئے، لانگ مارچ کو راولپنڈی میں خوش آمدید کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک سے 23مارچ پریڈ میں وفود آئیں گے، پاکستان کی خارجہ پالیسی پہلی بار ملک کے اندر ہی بن رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ فوج اور پورا ملک کھڑا ہے، عدم اعتماد وہ بچہ ہے جو کہیں کھو گیا ہے، عمران خان نے کبھی بھی فوج سولیوشن کی حمایت نہیں کی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اپوزیشن کرکٹ میچ کے بعد آئے، انکے ساتھ 100 یا50 جتنے لوگ آئیں گے ہم چائے بھی پلائیں گے، کل میں دیکھ رہا تھا مولانا فضل الرحمان کاچہرہ اتراہواتھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved