ایران میں سزائے موت کے اعدادوشمار، اقوام متحدہ نے سوال اٹھا دئیے

27  اکتوبر‬‮  2021

ایران میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رکن کا کہنا ہے کہ ایران میں سال 2020ء کے دوران 250 سے زائد افراد کو سزائے موت دی گئی، جس میں 4 بچے بھی شامل تھےجبکہ رواں سال اب تک 230 سزائے موت دی جاچکی ہیں جن میں 9 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

ایران میں اقوام متحدہ کے  انسانی حقوق کے ادارے کے رکن جاوید رحمٰن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران سزائے موت پر خطرناک شرح سے عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے اور سرکاری اعدادو شمار کی عدم موجودگی اور سزائے موت کے بارے میں شفافیت کی کمی کا مطلب ہے کہ یہ عمل جانچ پڑتال سے بچ جاتا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایران گزشتہ سال میں مشرق وسطیٰ کا سب سے زیادہ سزائے موت دینے والا ملک ہے جہاں مشرق وسطیٰ میں مجموعی طور پر دی جانے والی 493 سزاؤں میں سے نصف سے زائد سزائے موت دی گئیں، اس کے بعد مصر،عراق اور پھرسعودی عرب کا نمبر آتا ہے۔

یاد رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹس میں چین کے اعداد و شمار کو شامل نہیں کیا گیا، جہاں میڈیا رپورٹس کے مطابق  ریاستی سطح پر خفیہ طریقے سے ہزاروں افراد کو سزائے موت دی گئی، اس کے علاوہ شام جیسے تنازعات میں گھرے چنددیگر  ممالک کے اعدادوشمار کو بھی نظرانداز کر دیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved