پشاورخودکش دھماکہ میں اہم پیش رفت، وفاقی وزیر داخلہ کا بڑا دعویٰ

5  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہےکہ پشاور خودکش دھماکے میں ملوث ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ چکی ہے ، ایک دو روز میں پولیس ملزمان تک پہنچ جائے گی۔
سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک اورریکوزیشن علیحدہ چیزیں ہیں، عدم اعتماد سے متعلق اجلاس بلانے کی ریکوزیشن ابھی تک موصول نہیں ہوئی، ریکوزیشن موصول ہونے کے 14 دن کے اندر اسپیکر اجلاس طلب کرتاہے، اپوزیشن کو پہلے بھی شکست ہوئی تھی، اب بھی ہوگی۔

واضح رہے کہ مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش حملہ تقریباً ایک بجکر 55 منٹ پر ہوا جس میں حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی اور پھر مسجد کے اندر جاکر خود کو دھماکے سے اڑالیا،دھماکے میں اب تک 62 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ200سے زائد زخمی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved