افغانستان کے وزیر داخلہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویئٹرپرافغانستان کے ڈپٹی وزیر اعظم ملا عبدالغنی کے پرسنل سیکٹری عبداللہ عظام نے افغانستان کےوزیرداخلہ سراج الدین حقانی کی ایک تقریب میں شرکت کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ سراج الدین حقانی پہلی مرتبہ میڈیا منظرعام پر آئے ہیں ، ان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ یہ وہ شخصیت ہیں جو کا فی عرصہ امریکہ کے اتحادی ممالک کیلئے پریشانی کا سبب بنے رہے ۔
اس سے قبل میڈیا پرسراج الدین حقانی کی صرف ایک تصویرموجودتھی جو کہ واضح نہیں تھی ۔
The personality who had confused NATO and its Allie’s for years.
Interior Minister Khalifa Sirajuddin Haqqani. pic.twitter.com/3XHDuS9rXL— Abdullah Azzam (@Abdullah_azzam7) March 5, 2022
سراج الدین حقانی اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ دہشت گردوں کی بلیک لسٹ میں مجود ہیں اوران کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 50 لاکھ ڈالر تک کا انعام طے کیا گیا تھا جو کہ بڑھا کردس ملین ڈالرکردیا گیا تھا ۔