پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا اوکاڑہ میں پراؤ، جیالوں کا ڈرون کیمروں کے خلاف کریک ڈاون

5  مارچ‬‮  2022

لانگ مارچ کے دوران ڈرون اڑتا دیکھ کر کارکن فوری حرکت میں آگئے، اوکاڑہ میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ڈرون کیمرا پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق  آج اوکاڑہ میں ایک ڈرون کیمرے کیخلاف جیالے ایکشن میں آگئے، اوکاڑہ میں کارکنوں نے اڑتاڈرون دبوچ لیا۔

یاد رہے کہ خانیوال میں ڈرون آصفہ بھٹوزرداری سے جاٹکرایا تھا، آصفہ بھٹو کی کنپٹی پرگہرازخم آیا جنہیں فوری اسپتال لے جاناپڑا،واقعے کے بعد پی پی قیادت نے مارچ کے دوران ڈرون اڑانے پر پابندی لگادی تھی۔

دوسری جانب بلاول نے آصفہ بھٹو کو زخمی کرنے کے ذمہ دار ڈرون آپریٹر کو معاف کردیا، چیئرمین پیپلزپارٹی نے آئندہ احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved