جمعہ کے روز پشاور کے قصہ خوانی بزارکی جامع مسجد کوچہ رسالدارمیں ہونے والےخود کش حملے سے متعلق ملک کے معرف عالم دین مولانا طارق جمیل نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوے ٹویٹر پر بیان جاری کردیا ۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ پشاورکی مسجد میں ہونے والےدھماکےاورقیمتی جانوں کے ضیاع پردل بہت غمگین ہے،اس واقعے کی جتنی مذمت کی جاۓ کم ہے، اللّٰہ تعالیٰ لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے اور ملکِ عزیزمیں امن وامان کی فضا قائم رکھے۔
پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل بہت غمگین ہے۔ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جاۓ کم ہے۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے اور ملکِ عزیز میں امن و امان کی فضا قائم رکھے!#Peshawarblast
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) March 5, 2022
تفصیلات کے مطابق پولیس نے پشاورمیں ہونے والےخودکش حملہ آور کے خاکے تیار کر لیے ہیں ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں گزشتہ روز 57 افراد کی لاشیں لاگئیں تھیں،جسمیں مزید 6 افراد کی شہادت کے بعد شہید افراد کی تعداد 63 ہو گئی ہے ۔ خودکش حملے سے 200 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 37 افراد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکی 5 زخمی افراد ابھی بھی آئی سی یو میں ہیں ۔