ٹی ایل پی کا روز روز کا تماشہ اب ختم ہونا چاہیے، فواد چوہدری

27  اکتوبر‬‮  2021

آج الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر چلنے والے احتجاج کا معاملہ اب فوری ختم ہونا چاہیے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک والے مسائل میں اضافہ نہ کریں، ان کا اب روز روز کا تماشہ ختم ہونا چاہیے۔ہمارے نبی ﷺ تو کہتے ہیں کہ راستے سے کنکر بھی ہٹا دینے چاہئیں، ان کی سنت پر  عمل کرتے ہوئے انہیں راستے بند کرنے کی بجائے کھولنے چاہئیں کیونکہ نبی کریمﷺ کی سنت ہے کہ راہ چلتے سڑک پر پڑی کیکر کی جھاڑی اٹھانا بھی نیکی ہے۔مزید ان کا کہنا تھا کہ آج کابینہ کے اجلاس میں ٹی ایل پی کے احتجاج پر تفصیلی بحث ہو گی۔

اپنی پیشی کے متعلق ان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن میں پیش ہوا لیکن عدالت کا وقت ختم ہو چکا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved