وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور کورکمانڈر پشاورکی امام بارگاہ اخوند آباد کا دورہ، خودکش دھماکے کے شہدا کے لواحقین سے تعزیت

5  مارچ‬‮  2022

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان ،وزیراعلیٰ محمود خان اور کورکمناڈر پشاور جنرل فیض حمید نے امام بارگاہ اخوند آباد کا دورہ کیا اور گزشتہ روز خودکش دھماکے کے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے  گورنر شاہ فرمان نے کہاکہ پشاور دھماکا قومی اتحاد خراب کرنے کی کوشش ہے، دشمن کے مقاصد کو سمجھنا ہوگا،کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور دیگر حکام بھی گورنر اور وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ واقعے کے مجرموں کو ہرصورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے، عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے  میں 60 سے زائد افراد شہید اور 190 سے زائد زخمی ہوئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved