یہودی بستیوں کے منصوبے پر امریکا اور اسرائیل آمنے سامنے

27  اکتوبر‬‮  2021

بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کا سخت مخالف ہے۔

مشرق وسطی سے متعلق امریکا کی سابقہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس نے ایک اہم بیان  جا ری کیا ہے جس میں کہا  گیا ہے کہ اسے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیل کی جانب سے بستیوں کی تعمیر کے سلسلے میں بائیڈن انتظامیہ کو شدید فکر لاحق ہے۔  بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم بستیوں کی توسیع کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جو تناؤ کو کم کرنے اور امن کی کوششوں سے مکمل طور پر مطابقت نہیں رکھتا اور دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچاتا ہے۔

خیال رہے کہ چند روزقبل اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 1300 نئے گھروں کا ٹینڈر شائع کیا تھا۔ صدر جو بائیڈن کی نئی انتظامیہ اسرائیل کو اس سے قبل بھی متعدد بار خبردار کر چکی تھی کہ وہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی سرزمین پر اپنی بستیوں کی تعمیر کو روک دے۔ اسے ٹرمپ انتظامیہ کی اس پالیسی سے ہٹ کر ایک بنیادی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو نئی بستیوں کی تعمیر کی کھل کر حمایت کرتی تھی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ، ہم بستیوں کی توسیع کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، جو کہ کشیدگی کو کم کرنے اور امن کو یقینی بنانے کی کوششوں سے قطعی طور پر مطابقت نہیں رکھتا، اور اس سے دو ریاستی حل کے امکانات کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved