لاہور میں اپو زیشن کی عدم اعتماد کیخلاف پی ٹی آئی کے رہنماوں سمیت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کی۔
تفصیلات کے مطابق شفقت محمود نے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن رہنماء شہباز شریف اورآصف علی زرداری سے متعلق ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں ،ہم انکے کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔
Federal Minister for Education @Shafqat_Mahmood says Pakistan Tehreek-e-Insaf is united under leadership of Prime Minister @ImranKhanPTI and negative tactics of opposition would failhttps://t.co/0yiyaIkCrl
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) March 5, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں خرید وفروخت کی سیاست کی جا رہی ہے ،جوکہ ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، خبروں میں ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد کیوجہ بیرونی مداخلت ہے، اگر ایسا ہے تو ہم ایسے اقدامات کی بھر پورمذمت کرتے ہیں ،ہمارے ملک کے اندرونی معاملات میں کسی کی مداخلت نامنظور ہے ۔