علاج کیلئے لندن گئے جہانگیر ترین سے متعلق اہم خبر آ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق علاج کیلئے لندن گئے جہانگیرترین کی طبیعت میں بہتری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،ان کوہسپتال سے گھرمنتقل کر دیا گیا ہے،ڈاکٹرز نے لندن میں قیام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طبیعت میں مزید بہتری کے بعد اپنے گروپ سے بذریعہ کانفرنس رابطہ کریں گے اورسیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یاد رہے کہ علاج کیلئے جہانگیرترین کچھ روز قبل ایئراینبولینس کے ذریعے لندن گئے تھے ۔