عمرہ زائرین اور عازمین حج کیلئے بڑی خوش خبری،سعودی عرب نےنئی پالیسی جاری کردی

6  مارچ‬‮  2022

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے داخلے کی نئی پالیسی جاری کردی گئی۔

سعودی عرب نے مملکت میں آنے والے مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کردی۔سعودی عرب نے کورونا کیسز میں کمی آنے کے بعد مملکت میں عائد متعدد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا۔ سعودی گزٹ کے مطابق حرمین شریفین  (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) سمیت تمام مساجد میں سماجی فاصلے کی پابندیاں بھی ختم کردی ہیں تاہم ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی گزٹ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے بھی پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ شہریوں کیلئے گھروں سے نکلتے وقت ماسک پہننے اور سماجی دوری کی پابندی بھی ہٹا دی ہے۔سعودی گزٹ کے مطابق پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved