اپوزیشن کی ہانڈی میں جراثیم ہیں، ملاوٹ ہے،فیصل جاوید

6  مارچ‬‮  2022

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ہانڈی میں جراثیم ہیں، ملاوٹ ہے، جو کھائے گا اس کا پیٹ خراب ہوجائیگا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہم تو کہتے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد لے آئیں، یہ صرف ٹریلر چلا رہے ہیں، فلم نہیں چل رہی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اگرعدم اعتماد میں کامیاب بھی ہوگئی تو عمران خان ان کیلئے زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے۔فیصل جاوید نے کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن کا مسئلہ مقصود چپڑاسی ہے۔

وزیراعظم کے سابق ترجمان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ندیم افضل چن سے متعلق خبر ٹی وی پر دیکھی، ان کی اپنی مرضی ہے جو چاہیں کریں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک اور قوم کے مفاد میں فیصلے کررہے ہیں، گزشتہ 50 سال میں پاکستان میں ایک ڈیم نہیں بنا، عمران خان 10 ڈیم بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ ان کو کیسز سے نجات مل جائے،ان کے کیسز منطقی انجام کو پہنچ چکے ہیں،سندھ میں پیپلزپارٹی کیخلاف لوگ نکل رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved