کتنے فیصد پاکستانی روزگار اور اپنی معاشی صورت حال سے پریشان ہیں، عوامی رائے پر مبنی نیا سروے جاری

6  مارچ‬‮  2022

خود کو مالی صورت حال کے اعتبار سے کمزور کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں دن بدن اضافہ دیکھاجا رہا ہے۔

اپسوس پاکستان نے 1000 سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق گزشتہ سال مارچ میں 27 فیصد افراد معاشی حالت کو کمزور کہتے تھے اور اب 42فیصد پاکستانی اپنی معاشی صورت حال سے پریشان ہیں۔

اس کے علاوہ 55 فیصد پاکستا نیوں کو 6 ماہ میں مالی صورت حال میں بہتری کی کوئی امید نہیں ہے جبکہ موجودہ ملکی معاشی حالات بھی پاکستانیوں کو اعتماد دینے میں ناکام ہے۔ستاسی فیصد پاکستانی صارفین عام گھریلو یا ذاتی اشیاء کی خریداری  اور 87 فیصد گھر یا گاڑی خریدنے کے بارے میں پُراعتماد نہیں ہیں جبکہ 84 فیصد لوگ ابتر معاشی حالات کے باعث پیسے بچانےمیں ناکامی کا کہہ رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved