لیہ میں ٹریفک حادثہ 6 افراد جاں بحق، 19 زخمی

6  مارچ‬‮  2022

لیہ میں مسافروین اور کار کے درمیان ہونے والے تصادم سے 6 افراد جاں بحق جبکہ  19 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ لیہ میں چوک اعظم ایم ایم روڈ پر پیش آیا، جہاں  مسافروین اور کار کے درمیان ہونے والے  تصادم سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، 3 بچے 1 مرد  شامل ہے تاہم میتوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال چوک اعظم منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ  مسافر وین میں سوار لوگ شادی سے واپس گھر جارہے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved