ماضی کے حکمرانوں نے ملک کا استحصال کیا، اپوزیشن کرپشن بچانے کے لیے ایک ہوگئی ، مراد سعید

6  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کا استحصال کیا، پاکستانی قوم کا پیسہ چرایا، اور اب اپوزیشن کرپشن بچانے کے لیے ایک ہوگئی ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں مراد سعید نے کہا کہ قوم کا پیسہ چرا کر استحصال کیا گیا، نوازشریف نےحریت رہنماؤں سے ملاقات کوترجیح نہیں دی۔مرادسعید نے کہا کہ نوازشریف نے ذاتی مفادات کیلئےبھارتی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جبکہ مولانافضل الرحمان نے امریکا کو کہا مجھے خدمت کا موقع دیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم نے80ہزار جانوں کی قربانی دی، پیپلزپارٹی نے جائیدادیں بچانےکیلئے ڈرون حملوں کی اجازت دی۔
مراد سعید نے کہا کہ زرداری نے کہا فکرنہ کریں میں قوم کو سمجھادوں گا، اپوزیشن نے سرکس لگایا ہوا ہے۔
وفاقی وزیرمراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے متحد ہوگئی ، اپوزیشن کوپارلیمنٹ کے اندراورباہر ہرمحاذ پرشکست دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی میدان ہو یا پارلیمان وزیراعظم عمران خان کامیاب رہے، گلگت بلتستان، کشمیرکےانتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved