ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، بنگلہ دیشی شیر انگلینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے ڈھیر

27  اکتوبر‬‮  2021

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد مقررہ 20 اوورز میں بنگالی شیر 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 124 رنز ہی بنا سکے۔بنگلہ دیش  کی جانب سے مشفیق الرحیم نے 29 ، نسیم احمد اور محموداللہ نے 19 ، 19 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ معین علی اور لیونگ سٹن نے 2،2 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔

جواب میں انگلینڈ نے 125 رنز کا ہدف صرف 15 ویں اوورز میں ہی 2 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی پورا کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے نے 61 اور جوز بٹلر 18رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملان 28 اور جونی بیئرسٹو 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور نوسم احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved