ندیم افضل چن کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ان کے اہل خانہ ناراض، بھائی کا موقف سامنے آ گیا

6  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ان کے بھائی کا موقف سامنے آیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں ندی افضل چن کے چھوٹے بھائی اور پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی وسیم چن کا کہنا تھا کہ ان کے بڑے بھائی ندیم افضل چن کا پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے، جس میں انہیں بھائیوں اور والد صاحب کی تائید حاصل نہیں ہے۔

وسیم چن کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی نے سمجھا کہ شاید وہ پیپلز پارٹی کیساتھ بہتر طور پر چل سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھائی نے ہم سے سیاسی راہیں جدا کر لی ہیں، ہم ان کے فیصلے میں بالکل بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

وسیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پی ٹی آئی کا مینڈیٹ ہے اور اس کی پاسداری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ہمیں عمران خان پر مکمل اعتماد ہے۔

یاد رہے کہ آج ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ مجبوریوں کی وجہ سے میں نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا غلط فیصلہ کیا تھا، لیکن آج اپنے گھر میں واپس آنے پر خوش ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved