جہانگیرترین کی طبیعت میں بہتری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،ان کوہسپتال سے گھرمنتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین جلد گروپ کے ارکان سے کانفرنس کال پر بات کریں گے اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جہانگیر ترین مزید پندرہ روز پاکستان نہیں آسکیں گے۔
چند دن قبل ایم پی اے سلمان نعیم نے بتایا کہ ان کا جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ 6 مارچ کی رات پاکستان پہنچ جائیں گے۔سلمان نعیم کاکہنا ہے کہ جب بھی عدم اعتماد تحریک پیش ہوگی جہانگیر ترین شرکت کریں گے
واضح رہے کہ جہانگیر ترین لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھے، طبیعت بہتر ہونے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق جہانگير ترين کی تمام رپورٹس نارمل آئی ہيں۔ جہانگیر ترین طبی ماہرین کی ہدایت کے مطابق کچھ روز لندن میں آرام کریں گے۔