عمران خان نے نواز شریف کوبڑا چیلنج کر دیا ہے اور چیلنج پورا کرنے پر بڑی پیشکش بھی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو بھگوڑا غیر ملک میں بیٹھا ہے، جس دن اِسے پاکستان واپس لے آئے توپاکستان یں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی ہو جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ ملک میں 40سال میں سب سے زیادہ مہنگائی آئی ہے، لیکن آج کی یہ مہنگائی پیپلز پارٹی کے دورکی مہنگائی سے کم ہے، وزیراعظم نےقومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کی ترمیم لانے کا اعلان کردیا،وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے رنگ فینسنگ بجٹ کے علاوہ 500 ارب روپے کے مزید فنڈز بھی خرچ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کے لیے مزید 500 ارب روپے مختص کرنے اور اسے الگ صوبہ بنانے کے لیے جلد قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم لانے کا اعلان کردیا،اس بات کا اعلان انہوں نے میلسی میں تحریک انصاف کےجلسہ عام سے خطاب میں کیا،جلسہ گاہ میں کارکنان اور مداحوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے