عمران خان کی میلسی میں تقریر، مریم نواز کا ردعمل آ گیا

6  مارچ‬‮  2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مزکری نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مریم کا اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کرانسان کس طرح ذہنی توازن کھوبیٹھتا ہے، اسے اخلاقی اقدار نہ دشمنی کاظرف ہوتاہے، نہ اپنےعہدےکی عزت کاکوئی پاس۔

ان کا کہنا تھاکہ پہلے سب کو گالیاں دیں پھرکہاکہ ریاست مدینہ کی بنیاد اخلاقیات تھی۔

مریم کا کہناتھاکہ عمران خان آپ کے ہوش کیوں اڑےجارہے ہیں؟ ہسٹیریائی اندازمیں بول رہےہیں، کھیل تو اب شروع ہواہے اور آپ پہلے ہی ہار چکے ہیں، آپ کچھ کھلاڑیوں والا جذبہ دکھائیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں جلسہ عام سے خطاب میں اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ساتھ ہی وہ اپوزیشن رہنماؤں کے نام بھی بگاڑتے رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved