پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کارو ٹ تبدیل،نیاپلان سامنے آگیا

6  مارچ‬‮  2022

پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کا روٹ تبدیل کردیا گیا ہے اور اب مارچ کے شرکاء راولپنڈی میں داخل نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق عوامی مارچ کا روٹ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ میچ کے باعث تبدیل کیا گیا ہے، اب مارچ کےشرکاء راولپنڈی شہر میں داخل نہیں ہوں گے اور مارچ کے شرکاء لیاقت باغ کے بجائے روات ٹی چوک پر قیام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری روات ٹی چوک پر عوامی مارچ کےشرکاء سے خطاب کریں گے، عوامی مارچ روات ٹی چوک سےاسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف جائےگا اور فیض آباد سے ہوتا ہوا ڈی چوک پر پہنچےگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved