بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر گولیاں چلا دیں، 4 فوجی جاں بحق، ایک زخمی

6  مارچ‬‮  2022

بھارتی فوجی نے اپنے 4 ساتھیوں کو قتل کر کے خود کو بھی گولی سے اڑا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر امرتسر میں پیش آیا، جہاں بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار نے میس میں اپنے ساتھی فوجیوں پر فائرنگ کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کا اہلکار سیتپا ڈیوٹی ٹائمنگ میں اضافے کے باعث غصے میں تھا، اور اسی وجہ سے اس کی اپنے ساتھیوں سے بحث ہو رہی تھی کہ اس دوران اس نے دیگر فوجیوں پر فائرنگ کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیتپا کی فائرنگ سے 4 فوجی موقع پر ہی جان بحق ہو گئے، جبکہ ایک اہلکار کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال ہنچایا گیا، جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساتھیوں پر فائرنگ کرنےکے بعد سیتپا نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔

بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران بھارتی فوج میں آپسی لڑائیوں اور اہلکاروں کی خود کشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved