اسکول ہے یا فیشن شو؟ پرنسپل نے 84 طلبا کے بال کاٹ دئیے

6  مارچ‬‮  2022

اسکول پرنسپل نے بال لمبے رکھنے پر 84 طلبہ کے بال کاٹ دئیے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ہاپور میں ماروڑ انٹر کالج اسکول کے پرنسپل نے قواعدو  ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 84 طلبہ کے بال خود کاٹ دیے۔

رپورٹس کے مطابق اسکول اسمبلی میں بال لمبے رکھنے پر سزا کے طور پر نویں سے بارہویں جماعت کے 84 طلبہ کے بال کاٹے گئے۔

دوسری جانب 2 طلبہ کے والدین نے  اسے ذلت آمیز اقدام قرار دیتے ہوئے  محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے شکایت بھی کی ہے، تاہم ا سکولز کے ڈسٹرکٹ انسپکٹر کے مطابق انہیں ابھی تک تحریری طور کچھ موصول نہیں ہوا،ایک سزا پانے والے  طالبعلم کا کہنا ہے کہ پرنسپل نے ہمیں کہا کہ الگ ایک قطار میں کھڑے ہوجاؤ جس کے بعد ہمیں گھٹنوں پر بٹھا کر ہمارےبال کاٹنا شروع کردیے۔

تاہم پرنسپل نے کہا کہ طلبہ اوران کے والدین کو  بچوں کے لمبے بالوں کے حوالے سے کافی بار تنبیہ کی گئی لیکن جب انہوں نے بات نہ مانی تو میں نے انہیں سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved