سری نگر میں بھارتی فوج کے قافلے پر دستی بم حملے سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب بھارتی فوج کا قافلہ سری نگر کی ایک مصروف مارکیٹ سے گزر رہا تھا، تو اسے دستی بم سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق، جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں زیادہ تعداد بھارتی فوجیوں کی ہے، لیکن بھارتی فوج کی جانب سے تفصیلات جاری نہیں کی جا رہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی قافلے پر حملے کے بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا، دوسری جانب ابھی تک کسی گروپ نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملوں میں غیر معمولی تیزی سامنے آئی ہے۔