مودی کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا،سوشل میڈیا پر عوام نے خوب مذاق بنایا

6  مارچ‬‮  2022

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا،سوشل میڈیاپر جھوٹ پکڑے جانے پر عوام نے خوب مذاق بنایا۔

 انہوں نے اتوار کو پونے میٹرو بس کا افتتاح کیا اور  میٹرو بس میں اسکول یونی فارم والے بچوں کے ساتھ سفر کی تصویر شیئر کر دی، اور لکھا کہ  ننھے دوستوں کے ساتھ سفر جاری ہے ۔

مودی کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی اور جھوٹ کا بھانڈا بھارتی شہریوں نے خود پھوڑ ڈالا، بھارتی شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ مودی سرکار کے جھوٹ کی ایک واضح مثال ہے۔

کسی صارف نے سوال کیا کہ بھارت میں کون سا اسکول اتوار کو کھلتا ہے ؟ کسی نے لکھا کہ اب پتا چلا مودی جی کے پرانے کلاس فیلوز آج تک کیوں نہیں ملے، کیوں کہ مودی جی تو اتوار کو اسکول جاتے تھے ۔

 ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ آج اتوار کو کون سا اسکول ہے ؟ یہ کتنی نوٹنکی کرتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved