ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

7  مارچ‬‮  2022

ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پاکپتن بائی پاس کے قریب 5 موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکو کار سوار سے نقدی لوٹ کر فرار ہوئے، جس کی اطلاع ملنے پر ناکہ بندی کی گئی۔

انجم فارم روڈ پر پولیس نے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved