روس نے کیف سمیت یوکرین کے چار بڑے شہروں میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف، ماریوپول، خارکیف اورسمی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، بیان کے مطابق جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق 10 بجے سے شروع ہوگی۔
بیان کے مطابق جنگ بندی کا مقصد شہریوں کوانخلاء کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ دوسری جانب یوکرین کی حکومت نے روس کی جانب سے جنگ بندی کی اطلاعات پرکوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
یاد رہے کہ بیلاروس کی سرحد پر یوکرین اور روس کے مابین ہونے والے مذاکرات میں فریقین نے جنگ زدہ علاقوں سے عام شہریوں کو انخلاء کیلئے محفوظ راہداری فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا، جبکہ دوسری جانب روسی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے غیر مسلح ہونے کی صورت میں ہی لڑائی روکی جاسکتی ہے۔