ترین گروپ کے بعدعلیم خان گروپ نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

7  مارچ‬‮  2022

جہانگیر ترین گروپ کے بعد علیم خان گروپ کے منظر عام پر آنے سے حکومت کی نمبر گیم کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان نے پارٹی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے وہ  آج ترین گروپ سے ملنے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر گروپ کا اجلاس ہو گا، جس میں جہانگیر ترین ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق علیم خان کو 10 وزراء سمیت 40 صوبائی اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، جبکہ مزید اراکین اسمبلی سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان اور جہانگیرترین گروپ کی جانب سے اپوزیشن کی حمایت کی صورت میں وزیراعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے بھی تحریک عدم اعتماد پر نمبر گیم پوری کرنے کیلئے حکومت کے ناراض اراکین اسمبلی اور اتحادیوں سے رابطے تیز کر دئیے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved