وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن جماعتیں نہیں بلکہ عالمی طاقتیں لا رہی ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد عالمی سطح کا سپانسرڈ پلان ہے، اور تحریک عدم اعتماد اپوزیشن نہیں عالمی طاقتیں لا رہی ہیں، اپوزیشن تو صرف کرائے کے بروکر ہیں۔
عدم اعتماد انٹرنیشنلی سپانسرڈ پلان ہے
تحریک عدم اعتماد اپوزیشن نہیں عالمی طاقتیں لا رہی ہیں اپوزیشن تو صرف کرائے کے بروکر ہیں۔— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 7, 2022
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو استعفے کیلئےایک دن کی مہلت دیتے ہوئے اسمبلیاں توڑنے کا کہا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن کی تینوں بڑی جماعتوں کا تحریک عدم اعتماد کو حتمی شکل دینے کیلئےاسلام آباد میں اجلاس جاری ہے، اور اپوزیشن کی جانب سے نمبر گیم پوری ہونے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کا کور کمیٹی اجلاس میں کہنا تھا کہ چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے،عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے۔