لاہور کی عدالت نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیےہیں ۔
لا ہور کی مقامی سیشن عدالت میں شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر استغاثہ کیس پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے شہباز گل کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔نجی کمپنی کی جانب سے شہباز گل کے خلاف دعوی دائر کررکھا ہے۔
درخواست گزار کمپنی نے کہا ہے کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے، جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔عدالت نے شہباز گل کو ذاتی حیثیت میں یکم نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری
28
اکتوبر 2021