وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن رہنما زرداری ہاؤس میں سر جوڑ کر بیٹھے۔
وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 3 بڑوں کی زرداری ہاؤس میں بیٹھک ہوئی، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مخلتف قانونی و آئینی آپشنز پر غور کیا گیا۔
پیپلزپارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، مراد علی شاہ ملاقات میں موجود تھے،مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایاز صادق، سعد رفیق ملاقات میں موجود تھے۔
تینوں جماعتوں کے قانونی ماہرین نے اپوزیشن قائدین کو بریفنگ دی، وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ لیا گیا،تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے حمایت کرنیوالے حکومتی ارکان کا جائزہ لیا گیا۔