علیم خان سے گورنر سندھ کی ملاقات ، علیم خان کا صاف انکار

7  مارچ‬‮  2022

علیم خان  نے گورنر سندھ پر واضح کیا ہے کہ ان کےخدشات دور ہونے تک کوئی بات نہیں ہو سکتی ۔

وزیراعظم کے حکم پر گورنر سندھ علیم خان کو منانے لاہور گئے اورعلیم خان نے واضح طور پر کہا عثمان بزار کی کاگردگی سے مطمئن  نہیں ان کے ساتھ مزید کام نہیں کر سکتے۔

تفصیلات کے مطابق  گورنر سندھ علیم خان کو منانے لاہور گئے اور تفصیلی طور پر ان کے خدشات سنے،ملاقات کے بعد عمران اسماعیل  نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ میں نے علیم خان کے خدشات سن لئے ہیں اور ان کے خدشات پر لازمی بات ہونی چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں علیم خان کے سارے خدشات  وزیر اعظم تک پہنچا دوں گا اور امید کرتا ہوں کہ وزیر اعظم ان کے سارےخدشات دور کر دیں  گے۔

ذرائع کے مطابق علیم خان نے واضح طور پر عثمان بزدار پر خدشات کا اظہار کر دیا ہے اور ان  نے کا کہنا تھا کہ ان  کے ساتھ مزید کام نہیں کر سکتے ، بزدار کی طرز حکمرانی نے پارٹی کا امیج  تباہ کردیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے  سینئر رہنما عبدالعلیم خان کی قیادت میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہم خیال گروپ کا اجلاس ہوا ہے ، جس میں جہانگیر ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور اس میں  آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا اور آئندایک ساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ،اجلاس میں پنجاب سے 20 ارکان اسمبلی موجود تھے اور دعوی کیا گیا ہے  کہ مزید40ارکان پنجاب اسمبلی جلد ہم خیال گروپ میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved