پی آئی اے کے لیے اچھی خبر،دوچینی شہروں کیلئے لائسنس جاری

7  مارچ‬‮  2022

 پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے لیے اچھی خبرآگئی اور چائنیز سول ایوی ایشن نے قومی ایئرلائن کو مزید دو چینی شہروں کے لیے پروازیں چلانے کا لائسنس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چائنہ ائیر لائن کے بعد پی آئی اے پہلی غیر ملکی ائیرلائن ہے جسے مختلف شہروں کے لیے لینڈنگ کی اجازت دی گئی اور چائنیز سول ایوی ایشن نے باضاطہ لائسنس کا اجرا کردیا ہے۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے بیجنگ، شایان، شنگھائی کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گا، چینی شہر چنڈو کے لیے بھی اجازت نامہ طلب کررکھا ہے، چینی حکام کی جانب سے کنمنگ اور شینزن کے لیے چارٹرڈ کارگو پروازیں چلانے کی بھی منظوری حاصل ہے۔

چین کے مختلف شہروں کے لیے چارٹر اور کارگو پروازیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved