یوکرین نے شہریوں کے انخلاء کیلئے روس کی جنگ بندی کی پیشکش مسترد کر دی

7  مارچ‬‮  2022

یوکرین نے شہریوں کے انخلاء کیلئے روس کی محدود جنگ بندی کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف، ماریوپول، خارکیف اورسمی میں انسانی بنیادوں پر شہریوں کے انخلاء کیلئے محدود پیمانے پر جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

امریکی جریدے نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین نے شہریوں کے انخلا کی پیشکش کو غیراخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انخلا کے راستے شہریوں کو روس یا اس کے اتحادی ملک بیلاروس کی طرف لے جائیں گے۔ اس لئے یوکرین کی نائب وزیر اعظم ایرینا ویریش چک نے روس کی  اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

میڈیا بریفنگ  یوکرین کی نائب وزیراعظم کا کہنا تھا  کہ یہ آپشن ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے، شہری بیلاروس نہیں جارہے اور نہ وہاں سے فلائٹ کے ذریعے روس جائیں گے۔

یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان بیلا روس کی سرحد پر ہونے والے مذاکرات میں مکمل سیز فائر کیلئے تاحال اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved