پیپلز پارٹی کی مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ کے جلسے میں شرکت کی دعوت

7  مارچ‬‮  2022

پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ کے جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ اور نوید قمر آج مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر تشریف لائے، اور دونوں رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں تحریک عدم اعتماد اور پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مولانا اسعد محمود، اکرم خان درانی، مولانا انور اور مفتی ابرار احمد خان شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ اور نوید قمر نے مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔

بعد ازاں خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ہم نے آپس میں مشاورت کی ہے اور مولانا کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے، کچھ باتیں قبل از وقت نہیں بتائی جاسکتیں۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کا مارچ روات میں پہنچ چکا ہے، آج رات وہاں پڑاؤ کے بعد مارچ صبح اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved