وزیر اعظم کی یورپی یونین کونسل کے صدر سےرابطہ یوکرین کے حالات پر اظہار تشویش

7  مارچ‬‮  2022

وزیر اعظم عمران خان نے روس یوکرین  تنازعہ پریورپی یونین کونسل کے صدر چارلس ما ئکل سے ملاقات کی۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر  پروزیر اعظم عمران خان نے بیان جاری کیا ہے کہ انہوں نے  یورپی یونین کونسل کے صدر  چارلس مائکل کوروس یوکرین تنازعہ پرتحفظات سے آگاہ کیا اور جنگ بندی  پر  بھی زوردیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ترقی پزیر ممالک پراس تنازعے سے مرتب ہونے والے معاشی اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔  وزیر اعظم نے انسانی امداد ، سفارتی تعلقات سے  مسئلے کا حل کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔دونوں رہنماوں نے اس تنازعے میں پاکستان کے مثبت اقدامات پربھی اتفاق کیا ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دونون ممالک کے ساتھ اچھے روابط ہیں اور پاکستان صرف امن کا سہولت کار بنے گا،یورپی صدر نے پاکستان سے اس تنازعے میں ثالث کا کردار ادا کرنے پرزوردیا۔

جبکہ  یورپی یونین کے سفیر نے خط میں لکھا تھا کہ پاکستان روس کیخلاف اپنا ووٹ استعمال کرے ،وزیر اعظم نے یہ واضح پغام دیا کہ  کیا آپ نے انڈیا کو بھی خط میں یہی لکھا ہے ؟ وزیر اعظم نے  بے باک کہا کہ پاکستان کسی سے دشمنی نہیں چاہتابلکہ دوستی کا خواں ہاں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved