بھارت فیک نیوز کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، معید یوسف

28  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد میں قومی بیانئے سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ بھارت فیک نیوز کے ذریعے ہمیں دنیا بھر میں بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ ہمارا ماڈل ہماری صحیح حقیقت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے جبکہ بھارت کا ماڈل دوسروں کو بدنام کرنے کیلئے جعلی خبروں کا ایک پورا عالمی نیٹ ورک بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب آپ برطانیہ میں اڑتے ہوئے طیاروں کو پنج شیر میں پاکستان کے طیاروں کی طرح اڑتے ہوئے دکھائیں گے تو اس کیلئے پھر آپ کو عالمی سطح پر بدنام اور شرمسار کیا جائے گا۔

مشیر قومی سلامتی کا پاکستان کے بیانئے کےمتعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان سے متعلق مغربی بیانئے کو اس حد تک جذب  اور تسلیم کر لیا ہے کہ اندرونی طور پر بھی یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا ہمارا بیانیہ درست ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم چیز جس نے مجھے سب سے زیادہ پریشان کیا اور اب بھی کرتی ہے وہ پاکستان کا عالمی سطح پر نقطہ نظر پیش کرنے میں معذرت خواہانہ رویہ اور اس میں شرمانے کا عنصر ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جب پاکستان کے پاس سنانے کو کہانی ہے اور  ہم جانتے تھے  کہ اسے کیسے بتانا، ہے تو پھر جذباتی نہیں بلکہ زیادہ غیر معذرت خواہانہ طور پریہ بات چیت کیوں نہیں کی گئی؟ یہ  واضح کیوں نہ کیا گیا کہ پاکستان فلاں فلاں کام کرنے جا رہا ہے کیونکہ یہ ہمارے اسٹریٹجک مفادات میں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ مغربی ممالک  نے 20 سال پاکستان کی ایسی تصویر پیش کی ہے جیسے پاکستان افغانستان کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے خود اس میں مسئلہ ہے۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ معیشت، قومی سلامتی اور شناخت کا ایک چارٹر ،قومی سطح پر یہ تینوں مکالمے ہونا ضروری ہیں، تاکہ اس سے قومی بیانیہ بنایا جا سکے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved