شام میں داعش کا فوجی بس پر حملہ، 15 فوجی ہلاک، 18سے زائد زخمی

7  مارچ‬‮  2022

شام میں داعش کے فوجی بس پر حملےکے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  آئی ایس آئی ایس نے وسطی شام کے ڈیزرٹ نامی ریجن میں ملٹری بس کو نشانہ بنایا ، جس میں سوار پندرہ فوجی ہلاک جبکہ 18 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی فوجیوں میں 2 کی حالت تشویش ناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال میں داعش اب تک  61 شامی فوجیوں کو ہلاک کرچکی ہے، رواں برس جنوری میں شدت پسند تنظیم نے شامی فورسز کے 9 اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved