دن میں 2 سے زیادہ باردانت صاف کرنا کن بیماریوں کو جنم دیتا ہے

8  مارچ‬‮  2022

کہتے ہیں کہ جسمانی کا صحت کا براہ راست تعلق منہ کی صحت سے ہے اسی لئے ڈاکٹرحضرات منہ اور خاص کر دانتوں کی صفائی پر زور دیتے ہیں.

باربار دانت صاف کرنے کا نقصان

دانتوں کی صفائی کے بھی کئی طریقے ہیں ان میں سے ایک دانتوں کو ٹوتھ ہیسٹ سے صاف کرنا جبکہ دوسرا دانتوں میں خلال کر کے کلی کرنا شامل ہے۔

دانتوں میں خلال کے ساتھ کلی کرنا ہر کھانے بعد لازمی کرنا چاہئے تاہم بار بار ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ دانت صاف کرنا کئی طرح سے نقصان کا باعث بنتا ہے۔

دانتوں پر نشانات کا بن جانا

یہ بات درست ہے کہ ٹوتھ پیسٹ میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو دانتوں کی مکمل صفائی کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن اس کا زیادہ استعمال دانتوں کی اوپری حفاظتی تہہ جسے اینامل کہاجاتا ہے اتر جاتی ہے جس کے بعد دانتوں پرنشانات نمودار ہونے لگتے ہیں اور اس طرح دانتوں پر کھانے پینے کی دھبے بننے کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔

دانتوں پر ٹھنڈا گرم لگنا

زیادہ برش کرنے کی وجہ سے جب دانتوں کی حفاظتی تہہ اینامل اتر جاتی ہے تودانتوں کے کمزور ہونے پر ٹھنڈاگرم لگنے لگتا ہے، بعض اوقات دانت اتنے کمزور ہوجاتے ہیں کہ ان میں درد بھی ہونے لگتا ہے۔

دانتوں میں کیڑا لگنا

دیکھا گیا ہے کہ دانتوں کو کیڑالگنے سے بچانے کےلئے لوگوں کی اکثریت بار بار برش کرتی ہے مگر ان کا یہ عمل مزید نقصان کا باعث بنتا ہے، کیونکہ جب اینامل اترجاتا ہے توساتھ ہی ڈینٹین بھی اتر جاتی ہے جس کی وجہ سے دانت کمزور ہونے لگتے ہیں ان میں کیڑا لگ جاتا ہے۔

مسوڑھوں میں سوزش

بارباربرش کرنے کی وجہ سے مسوڑھوں بھی نازک ہوجاتے ہیں جن کی وجہ سے انفیکشن ہونے کاامکان بھی بڑھ جاتا ہے اورساتھ ہی سوزش بھی ہونے لگتی ہے، کبھی کبھار ان سے خون بھی آنے لگتا ہے جس کی وجہ سے دانتوں کی جڑیں کمزور ہونے لگتی ہے۔

دانتوں کی صفائی کے لئے ضروری ہدایات

ماہرین نے بہت سی تحقیقات کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ دن بھر میں دانتوں کوصرف دوبارصبح اورشام برش کرنا دانتوں کے ساتھ مجموعی صحت کے لئے بھی مفید ہے۔ مگر ہر کھانے کے بعد کلی کرنا اور غذائی ذرات کوخلال کے ذریعے نکالنا ضروری ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ہی دن میں ایک بار فلورائیڈ والے ماؤتھ واش کا استعمال کرنا بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved