ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان ایک بار پھر مذاکرات شروع

28  اکتوبر‬‮  2021

وزارت داخلہ میں حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، حکومت نے مذاکرات سعد رضوی کی رہائی سے مشروط کرنے پر شروع کیے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم اور حکومت کے درمیان اسلام آباد میں دوبارہ مذاکرات جاری ہے ، مذاکرات میں وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نورالحق قادری شریک ہیں ۔ ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے مذاکرات وزارت داخلہ کے زیر اہتمام ہو رہے ہیں جس میں سربراہ تحریک لبیک سعد رضوی اور مفتی عمیر الازہری بھی شریک ہیں۔کالعدم تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان اپنے مطالبات پر قائم ہے، مذاکرات میں اپنے مطالبات پیش کریں گے، ہمارا پہلے دن سے ایک ہی مطالبہ تھا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔

حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات 3 نکاتی ایجنڈے پر ہورہے ہیں، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے اولین ایجنڈا سعد رضوی کی رہائی ہے، ایجنڈے میں کالعدم تحریک لبیک کےکارکنوں پردرج مقدمات کی واپسی اور پارلیمنٹ میں فرانس کے خلاف قرارداد کاپیش ہوناشامل ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کیجانب سے فرانس کے خلاف قرارداد پر معذرت کر لی گئی ہے ، جس کے بعد حکومت نے مذاکرات سعد رضوی کی رہائی سے مشروط کرنے پر شروع کیے۔ خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ عسکریت پسند تنظیم کے طور پر نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی وزیر اسد عمر نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹی ایل پی کے غیرملکی فنڈنگ لینے کے شواہد موجود ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved